9 نومبر 2012 - 20:30

سوڈان کے پارلیمانی نمائندوں نے سوڈان کے خلا ف پابندیوں کی مدت میں توسیع کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کی ہے۔

ابنا: سوڈان کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقتصادی میدان میں خودکفالت کی پالیسی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرے۔ اس سے قبل سوڈان کے صدر عمر البشیر نے ان کمپنیوں کے ساتھ تعلقات کو محدود کرنے کا حکم جاری کیا تھا کہ جن کے ملکوں نے سوڈان پر پابندیاں لگائي ہیں۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوڈان کے خلاف امریکہ کی تیئيس سالہ پابندیوں سے سوڈان کے اقتصاد نے ترقی و پیشرفت کی ہے۔
.....
/169